SSF Poster Template
جدامجد امام جعفر الصادق علیہ السلام
"جو شخص اپنے مؤمن بھائی کی سخت پریشانی کے وقت اس کی فریاد رسی کرے، اس کی مشکل دور کرے اور اس کی حاجت پوری ہونے میں اس کی مدد کرے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اسے بہتر (72) رحمتیں عطا فرماتا ہے۔
حوالہ: شیخ صدوق، ثواب الأعمال و عقاب الأعمال،
ہفتہ
19
ستمبر 2026
06
ربیع الثانی 1448ھ
05
اسو 2083 بکرمی
ویب سائٹ: sherazisadaatforum.com

📖 تعارف و منشور — شیرازی سادات فورم

📜 تعارف شیرازی سادات فورم
آپ میں سے ہر ایک نے زندگی کے کسی نہ کسی لمحے میں یہ ضرور سوچا ہوگا کہ اس خاندان کو متحد کیا جائے اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔ آپ کی اسی سوچ، اسی فکر کا نام "شیرازی سادات فورم" ہے۔

یہ اتحاد اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم ایک ہی خاندان، ایک ہی خون، ایک ہی قبیلہ ہیں۔ اور اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ متمول ہیں، ان کو مالی آسودگی حاصل ہے جبکہ اسی خاندان میں بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو مالی مشکلات اور تنگدستی کا شکار ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر اپنے ان بہن بھائیوں کا دست و بازو بننا ہے۔

اس سوچ کو لے کر آزاد کشمیر سے بانی چیئرمین برادر سید انیس شیرازی نے سوشل میڈیا، فیس بک اور واٹس ایپ پر مختلف علاقوں میں آباد اس خاندان کے افراد سے رابطے شروع کیے۔ 2019 میں برادر سید انیس شیرازی کو کچھ ایسے بھائیوں کا ساتھ میسر آ گیا کہ یہ سلسلہ آگے چل نکلا اور ہر قسم کے سیاسی و مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف خاندان کے اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے بنیاد رکھ دی گئی۔
🌿 مختلف شاخیں اور نسلیں
  • حضرت سید سید احمد جعفری شیرازیؒ (پسرور، ضلع سیالکوٹ - خانپور سیداں)
  • حضرت سید سعید نوروز علی شیرازیؒ (نارووال)
  • حضرت سید شاہ خلیل بابا شیرازیؒ (اورکزئی)
  • حضرت شاہ شمس شیرازیؒ (شاہپور، سرگودھا)
🏛️ تنظیمی ڈھانچہ و طریقہ کار
سپریم کونسل (14 ارکان): اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (29 ارکان): مرکزی انتظامی باڈی۔
لوکل و ڈسٹرکٹ یونٹس: 100+ افراد پر ایک مقامی یونٹ۔
ورکنگ کمیٹیز
ایجوکیشن کمیٹی
ہیلتھ کمیٹی
سوشل کمیٹی
اور ایمپلائمنٹ کمیٹی
🎯 اہداف و فلاحی مقاصد

🎓 تعلیم: مستحق گھرانوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات، درسی کتب، یونیفارم، اسکول/کالج فیس اور وظائف۔

🏥 صحت: خاندان کے مستحق افراد کو علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی، بلڈ بینک کا قیام۔

💼 روزگار: تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ملازمت میں معاونت، ہنر مندوں کو بلاسود قرضِ حسنہ۔

🤲 عمومی فلاح: میرج پورٹل و میرج فنڈ، شجرہ نسب کا تحفظ، اور شیرازی ہومز برائے بے گھر افراد۔

📊 کارکردگی، تاثرات و پیش رفت
اپنے قیام سے لیکر آج تک شیرازی سادات فورم کے ارکان خاندان کے اتحاد اور فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں ، اس سلسلے میں شاہپور سرگودہا ، ہجکہ شریف بھیرہ ، بھلوال ، ساہیوال ، حافظ آباد ، کوٹلہ سیداں جہلم اور پیروالا جھنگ میں برادران کے تعاون سے خاندان کے افراد سے ملاقات کے لیے بڑے اجتماعات منعقد کیے ۔ اور شیرازی سادات فورم کے اغراض و مقاصد سے خاندان کے عمائدین کو آگاہ کیا ۔
تعلیمی کفالت کے حوالے سے شیرازی سادات فورم اس وقت پارا چنار ، سرگودھا ، فیصل آباد ،ساہیوال ،حافظ آباداور جہلم مین ایسے بچوں کی تعلیمی کفالت کررہا ہے جن کے گھرانے مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ منڈی بہاولدین ،جہلم ، سرگودھا ،حافظ آباد اور فیصل آباد اور ساہیوال میں بیٹیوں کی شادی کے موقع پر ایک چھوٹا سا تحفہ نقد رقم کی صورت دیا گیا ہے ۔بیوگان کی کفالت ، مالی مشکلات کا شکار مریضون کو ادویات کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ شیرازی سادات فورم کا میرج پورٹل فعال ہے ۔ جہاں سادات کے بچون اور بچیون کے رشتوں کے حوالے سے گھرانوں کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ خاندان کی مستند تاریخ اور شجرہ نسب کو یکجا کرنے پہ کام ہورہا ہے ۔
💬 خصوصی پیغام
"ہم نے کوشش کا آغاز کردیا ہے اگر آپ بھی اس خاندان کا حصہ ہیں تو اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں ۔ ہم نہیں تو ہماری آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہونگی ۔ہماری یہ کوشش یقیناً جد امجد سرکارِ صادق آل محمد علیہ السلام کی بارگاہ میں شرف قبولیت پائے گی ۔اگر کل بروز حشر ہم اس قابل ہوئے کہ مولا علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیے جائیں تو دست بستہ عرض کریں گے "مولاؑ ہم نے کوشش تو کی تھی ، کہ آپ کی اولاد کو اکٹھا کر سکیں""
— والسلام: نذر عباس شیرازی (سیکرٹری انفارمیشن — SSF)

📜 شجرہ نسب — شیرازی سادات فورم

📜

تحفظ و تصدیقِ شجرہ نسب

شیرازی سادات فورم کے زیرِ اہتمام تمام جعفری دیباجی شیرازی سادات کے شجرہ نسب کی تحقیق، خاندانی نسلوں کی باقاعدہ تصدیق اور ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا مکمل انتظام موجود ہے۔

خاندانی شجرہ نسب دیکھنے، اپنے نام و خاندان کا اندراج کروانے اور تصدیق شدہ شجرہ نسب کی کاپی حاصل کرنے کے لیے اکاؤنٹ لاگ ان ہونا لازمی ہے۔
لاگ ان کر کے شجرہ دیکھیں

🤝 فلاحی شعبہ جات

🎓

تعلیم

مستحق گھرانوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات، درسی کتب، یونیفارم، اسکول/کالج فیس اور وظائف۔

🏥

صحت

خاندان کے مستحق افراد کو علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی، بلڈ بینک کا قیام۔

🤲

بیوگان کفالت

بیوہ اور نادار خاندانوں کے لیے ماہانہ راشن، مستقل مالی معاونت اور کفالت کا انتظام۔

💍

شادی فنڈ

سادات بچیوں کی باعزت شادی کے لیے جہیز، مالی اعانت اور میرج پورٹل کی سہولت۔

💼

روزگار و ہنر

تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کی ملازمت میں معاونت۔

💍 شادی پورٹل

🔒

شادی پورٹل کی خدمات اور رشتے تلاش کرنے کے لیے اکاؤنٹ لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

لاگ ان / اکاؤنٹ بنائیں

📝 آن لائن ممبرشپ و فیس ادائیگی

🪪

نئی رکنیت سازی (New Membership)

اگر آپ نے ابھی تک ممبرشپ فارم پُر نہیں کیا تو پہلے باقاعدہ فارم پُر کریں:

نیا ممبرشپ فارم پُر کریں

ممبرشپ اسٹیٹس چیک کریں و 100 روپے فیس جمع کروائیں

درخواست جمع کروانے کے بعد اپنا مکمل نام، شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل نمبر درج کر کے اسٹیٹس معلوم کریں یا 100 روپے رجسٹریشن فیس کی رسید جمع کروائیں۔

📢 اعلانات

ممبرشپ فارم 2026-09-13
کوشش کریں کہ ممبرشپ فارم اردو میں پر کریں ۔ ممبرشپ فارم کا کوئی بھی کالم نامکمل نہ چھوڑیں ۔
متعارف کنندہ کے بغیر ممبرشپ فارم کی توثیق میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔
ممبرشپ فارم کے لیے اپنی واضح تصویر ساتھ منسلک کریں ۔ کیونکہ یہی تصویر آپ کی ممبرشپ پروفائل پہ نظر آئے گی ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 2026-09-10
ذاکر اہلبیت سید وسیم عباس شیرازی صاحب بقضائے الہیٰ انتقال فرما گئے ہیں ۔
شجرہ نسب 2026-09-10
فی الحال شجرہ نسب تک رسائی کسی کو نہیں دی گئی۔شجرہ نسب کی تلاش کے لیے ارکان اپنا نام ،پروفائل نمبر یا خاندانی شاخ جیسے شاہ عبدالوہاب پوترا ، شاہ مرتضٰی پوترا ، احمد شیر پوترا ، شاہ محمد پوترا یا شاہ حسن پوترا سے بھی تلاش کیا جاسکے گا۔
تعلیمی کفالت 2026 2026-09-05
سال 2026 میں تعلیمی کفالت کے لیے موصول ہونے والے تمام فارمز ایجوکیشن کمیٹی نے منظور کیے ۔اور مارچ اپریل میں سال کی پہلی ادائیگی 234768 روپے کردی گئی ۔اس سال کی دوسری ادائیگی 230000 روپے اس ماہ ستمبر میں پارا چنار ، ساہیوال ،سرگودہا ، حافظ آباد ، فیصل آباد میں ایسے بچوں کو سکول یونیفارم ،شوز اور چھ ماہ کی سکول فیس کی ادائیگی کی جائے گی ۔ جن کے گھرانے مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

👥 فورم کے ذمہ داران و ان کے پیغامات

سید انیس شیرازی

سید انیس شیرازی

بانی شیرازی سادات فورم

💬 پیغام:
شیرازی سادات فورم کا قیام صرف ایک تنظیم بنانے کے لیے نہیں بلکہ اپنے خاندان کو اتحاد، باہمی تعاون اور خدمت کے مضبوط رشتے میں پروانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ جب خاندان کے افراد ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں تو مشکلات کم اور کامیابیاں مشترکہ ہوجاتی ہیں۔
آئیے، اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے خاندان کے روشن اور مضبوط مستقبل کے لیے متحد ہوں۔
سید اکسیر حیدر شیرازی

سید اکسیر حیدر شیرازی

چیئرمین شیرازی سادات فورم

💬 پیغام:
شیرازی سادات فورم کا مقصد ہر فرد کو ساتھ لے کر چلنا اور خاندان کے اندر اتحاد، اخوت اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر صاحبِ استطاعت فرد اپنے ضرورت مند بھائی کے لیے دست و بازو بنے۔
ایک مضبوط خاندان ہی ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
نذرعباس شیرازی

نذرعباس شیرازی

سیکرٹری انفارمیشن شیرازی سادات فورم

💬 پیغام:
معلومات، رابطہ اور باہمی آگاہی کسی بھی مضبوط تنظیم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ شیرازی سادات فورم کے ہر رکن تک درست، بروقت اور مؤثر معلومات پہنچائی جائیں اور خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے مضبوط رابطے میں رکھا جائے۔
آگاہی سے رابطہ اور رابطے سے اتحاد جنم لیتا ہے۔
سیدضمیر حسین شیرازی

سیدضمیر حسین شیرازی

کنوینر ایجوکیشن کمیٹی

💬 پیغام:
تعلیم صرف ایک فرد کا مستقبل نہیں سنوارتی بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو مضبوط بناتی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ مالی مشکلات کسی بھی بچے کی تعلیم کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں۔
آئیے، علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
سیدصفدر حسین شیرازی

سیدصفدر حسین شیرازی

کنوینر سوشل کمیٹی

💬 پیغام:
شیرازی خاندان کے لئے بہترین ماحول میں ایک دوسرے سے میل جول کے مواقع فراہم کرنا حوادثِ زمانہ کی وجہ سے بکھرے ہوئے خاندان کے افراد کو آپس میں متعارف کرانا بیوگان کی معاونت ان کا حق سمجھ کر کرنا خاندان کے نئے رشتے استوار کرنے کے لیے ایک دوسرے سے متعارف کرانا میری ٹیم کی اوّلین ترجیح ہے
ڈاکٹر سیدقلب حسین شیرازی

ڈاکٹر سیدقلب حسین شیرازی

کنوینر ہیلتھ کمیٹی

💬 پیغام:
Health is wealth and it's a basic and fundamental right of everyone to be provided the excellent health care it is my wish to facilitate all Sadat especially sherazi deebaji Sadat to get these facility in theirs own area I am trying to get names of shias doctors and specifically Syed doctors throughout county and I will personally contact them and convince them to work for ailing community relevant to our forum and will try to provide them best health care it is humbly requested to every respected member to kindly send the names of shias doctors of their areas especially requested administration of the forum to help me for getting this record

🖼️ کارڈ تیار ہے

SSF Card
💡 تصویر محفوظ کر کے فیس بک یا واٹس ایپ پر شیئر کریں۔
فیس بک واٹس ایپ